Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / ابوظہبی میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ

ابوظہبی میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ

ابوظہبی:شہر کی ائیر پورٹ روڈ پر مہیب آتشزدگی کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا۔ ائیرپورٹ روڈ کو دیلما اسٹریٹ جنکشن تا ال واحدہ مال جنکشن تک مسافرین کے لئے بند کردیاگیا ۔

خلیج ٹائمز کی نیو ز کے مطابق آگ رکن السلطان ریسٹورنٹ سے شروع ہوئی جو اکائے بلڈنگ کے بازومیں ہے۔سیول ڈیفنس کی ٹیم راحت کاری نے راحت کاری کے کام انجام دئے اور عمارت میں رہائش پذیر تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیاگیی۔

اب تک ہلاکتوں اور زخمیوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق جلتے ہوئے المونیم کے بورڈس عمارت کے نیچے کھڑی گاڑیوں میں گررہے تھے۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ایک ہندوستانی انیشا جو چوتھی منزل پر تھیں نے عمارت سے اونچا اور گہرا دھواں اٹھاتا دیکھا ہے اور اپنی جان بچانے کے لئے دوڑ پڑی۔بلڈنگ کے مکین عہدیداروں کی اگلی ہدایت کے منتظر ہیں کہ وہ عمارت میں جائیں یا نہیں۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT