Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ابوعاصم اعظمی کو فون پر دھمکیاں ‘ پولیس میں مقدمہ درج

ابوعاصم اعظمی کو فون پر دھمکیاں ‘ پولیس میں مقدمہ درج

ممبئی ۔ 30جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی قائد ابوعاصم اعظمی نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں دھمکی آمیز فون کالس وصول ہورہے ہیں ۔ ان کے فرزند کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ابوعاصم اعظمی نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک مذہبی تنظیم کے رکن ہیں ۔ مبینہ طور پر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو فون کالس کی جارہی ہیں ۔ چار تا پانچ مرتبہ گذشتہ چند دن کے دوران انہیں جان سے مار دینے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ صدر سماج وادی پارٹی فرحان اعظمی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ۔ فرحان نے اپنی شکایت میں ممبئی پولیس کمشنر دتاتریہ اور جوائنٹ کمشنر پولیس لا اینڈ آرڈر دیون بھارتی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ انہیں اور ان کے ارکان خاندان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں ماضی میں بھی دی جاچکی ہیں ۔ پولیس کے بموجب تحقیقات جاری ہیں ۔فون کالس ایک تہہ خانے سے کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT