Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ابو خضیر کے ایک اور قاتل کو عمر قید کی سزا

ابو خضیر کے ایک اور قاتل کو عمر قید کی سزا

یروشلم ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو 2014ء میں زندہ جلانے والے اسرائیلی گروہ کے سرغنہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یروشلم کی ایک عدالت نے 31 سالہ یوسف ہیم بین ڈیوڈ کو مجرم قرار دیا۔ ان کی جانب سے عالم جنون میں فعل سرزد ہونے کی بنا پر رحم کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔16 سالہ محمد ابو خضیر کے قتل کے الزام میں پہلے ہی دو نوجوان جیل میں ہیں۔انھیں بظاہر مغربی پٹی میں تین اسرائیلیوں کے قتل کے بدلے میں مارا گیا تھا۔ یروشلم کی ضلعی عدلت نے قتل کے الزام میں عمر قید اور دیگر جرائم کے لیے 20 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ انھیں 150000 شیکل یا 40000 ڈالر بطور جرمانہ مقتول کے خاندان کو ادا کرنا ہوگا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ بات کرتے ہوئے ابو خضیر کے والد کا کہنا تھا وہ اسے ’جیل میں ہی مرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

TOPPOPULARRECENT