Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ابھیجیت کی حمایت میں سونو نگم کا ٹویٹر چھوڑنے کا اعلان

ابھیجیت کی حمایت میں سونو نگم کا ٹویٹر چھوڑنے کا اعلان

نئی دہلی، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے گلوکار ابھیجیت کی حمایت میں ٹویٹر چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ اذان دینے کے سلسلے میں مبینہ طور پر اعتراض کرنے والے سونو نگم نے یہ فیصلہ ٹویٹر کے ابھیجیت کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کرنے کے فیصلہ کے سلسلہ میں کیا ہے ۔ ٹویٹر نے ابھیجیت کا اکاؤنٹ ان کے قابل اعتراض تبصرہ کے سلسلے میں کل معطل کردیا تھا۔ سونو نگم نے آج یکے بعد دیگر 24ٹویٹ کئے اور ان میں ٹویٹر چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا : ’’میں ٹویٹر سے الگ ہو رہا ہوں۔ میرے اس فیصلے سے ٹویٹر سے وابستہ تقریباً 70 لاکھ فالوور مزید ناراض ہوں گے ، لیکن کچھ لوگوں کو میرے اس فیصلے سے خوشی بھی ہوگی‘‘۔ گلوکار نے لکھا ہے کہ ابھیجیت کی زبان سے کسی کو عدم اتفاق ہوسکتا ہے ، لیکن شہلا رشید نے سیکس اسکینڈل کے الزام کے سلسلے میں بی جے پی پر جس طرح کی زبان کا استعمال کیا، یہ حامیوں کو مشتعل کرنے کیلئے کافی ہے ۔ ایک ٹویٹ میں سونو نگم نے یہ بھی لکھا، ’’میں یکطرفہ ڈھونگی لوگوں کو چیلنج کرتے ہوئے ٹویٹر سے الگ ہو رہا ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT