Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ابھیجیت گپتا نے چیس ٹورنمنٹ جیت لیا

ابھیجیت گپتا نے چیس ٹورنمنٹ جیت لیا

ہوگوین(نیدرلینڈ)۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کا م) ہندوستانی گرانڈ ماسٹر ابھیجیت گپتا نے آج ہوگوین انٹرنیشنل اوپن چیس ٹورنمنٹ جیت لیا۔ 9 ویں اور آخری رائونڈ میں انہوں نے اپنے ہم وطن این داس کو شکست دی۔ ابھیجیت گپتا کے لئے فائنل رائونڈ کافی آسان رہا اور انہوں نے صرف 20 چالوں میں داس کو ٹورنمنٹ کے باہر کردیا۔ 9 ویں اور آخری رائونڈ تک گپتا نے جملہ 7 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ قریبی حریف دیپ سین گپتا نیدرلینڈ کی جوڑی بنجامن بوک اور جین وارلے نے فی کس 6.5 پوائنٹس اسکور کئے۔ سین گپتا نے ٹائی بریک میں دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ بوک تیسرے مقام پر رہے۔

TOPPOPULARRECENT