Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ابھیجیت گپتا نے کامن ویلتھ شطرنج چمپئین شپ جیت لیا

ابھیجیت گپتا نے کامن ویلتھ شطرنج چمپئین شپ جیت لیا

نئی دہلی ۔ /7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گرینڈ ماسٹر اور سابق عالمی جونیر چمپئین ابھیجیت گپتا نے اپنے کیریرئیر کی مزید ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے کولمبو میں منعقدہ دولت مشترکہ چیس چمپئین شپ مقابلے میں اپنے خطاب پر قبضہ برقرار رکھا ۔ انٹرنیشنل چیس ماسٹر تانیہ سچدیوا کو گولڈ میڈل حاصل ہوا ۔ سینئر زمرہ کے شطرنج مقابلوں میں درحقیقت تمام میڈلس ہندوستانی شاطروں کو ہی حاصل ہوئے ۔ گرینڈ ماسٹرس ایس ایل نارائینا اور دیپ چکراورتی کو بالترتیب سلور اور برونز میڈلس حاصل ہوئے ۔ میری اینس گومس اور کرن منیشا موہنتی کو خواتین کے مقابلوں میں میڈلس حاصل ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT