Thursday , May 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / اب بھی ہے واپسی کی امید : ڈاسن

اب بھی ہے واپسی کی امید : ڈاسن

ممبئی، 04 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز میں زخمی بولر ظفر انصاری کے مقام پر ٹیم میں جگہ بنانے والے لیام ڈاسن نے کہا کہ انہیں ٹیسٹ میچ کھیلنے کا بھلے ہی کم تجربہ ہو لیکن پھر بھی انہیں ٹیم کی واپسی کا بھروسہ ہے ۔انگلینڈ کی ٹیم موجودہ سیریز میں 2۔0 سے پچھڑ چکی ہے اور اب اس کے اوپر شکست کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔ڈاسن کو انصاری کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور اس طرح وہ اس سیریز سے اپنے بین الاقوامی ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کریں گے ۔ڈاسن نے اپنے انتخاب پر حیرانی اور خوشی کا اظہار کیا۔ڈاسن نے کہا کہ وہ اپنے انتخاب کو لے کر انتہائی حیران ہیں۔انہیں گھریلو کرکٹ کے دوران اچھی کارکردگی کے بعد ٹیم میں منتخب ہونے کی امید تو تھی لیکن اتنی جلدی ٹیم میں شامل کر لیے جانے کی امید نہیں تھی۔ڈاسن نے گھریلو سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 22 وکٹ لئے تھے ۔ڈاسن بولنگ میں مہارت رکھنے کے علاوہ نچلے آرڈر کے مفید بلے باز بھی ہیں ۔ڈاسن نے کہا کہ انہیں ٹیسٹ کھیلنے کا بھلے ہی کم تجربہ ہو لیکن وہ اچھی کارکردگی کے لئے مکمل طور پر مصروف عمل ہیں اور انہیں ٹیم کی واپسی کا پورا بھروسہ ہے ۔اب ٹیم کو دو میچ کھیلنے ہیں اور ٹیم انہیں جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔ڈاسن انگلینڈ کیلئے ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کھیل چکے ہیں اور اب وہ ہندستان کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبو کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT