Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اب جعلی ڈگریوں کے ذریعہ نوکری نہیں ملے گی

اب جعلی ڈگریوں کے ذریعہ نوکری نہیں ملے گی

تمام ڈگری یافتہ افراد کی تفصیلات آن لائن ہوں گی
حیدرآباد ۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) اب آجرین کو جعلی ڈگری سرٹیفکیٹس اور فرضی دستاویزات کے ذریعہ دھوکہ دینا ممکن نہ ہوگا۔ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے تمام ڈگری یافتہ افراد کی تفصیلات جانچ کیلئے آن لائن رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2011ء سے اب تک کی تفصیلات عوام کیلئے اوپن رہیں گی اور امکانی آجرین بشمول سرکاری شعبہ آن لائن کسی بھی وقت کسی بھی امیدوار کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ ہوں گے۔ ڈاٹا میں امیدواروں کی تعلیمی لیاقت حاصل کئے گئے۔ نشانات، شخصی تفصیلات، والدین کے نام، کالج کا نام شامل ہوں گے۔ تلنگانہ کی تمام یونیورسٹیز کے رجسٹرار اینڈ کنٹرولر آف اگزامنیشن کی میٹنگ جلد منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ میں اس مسئلہ کا جائزہ لیا جائے گا اور فیصلہ کیا جائے گا۔ اعلیٰ تعلیم کی ریاستی کونسل کے صدرنشین ٹی پاپی ریڈی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد آجرین کو فرضی ڈگریاں بنانے والے امیدواروں کے فریب سے محفوظ رکھنا ہے۔ بڑھتی شکایات کے پیش نظر اقدام ضروری ہوگیا ہے۔ ایسی شکایات عام ہیں کہ امیدوار روزگار حاصل کرنے کیلئے مارکس شیٹس میں تبدیلی کرتے ہیں۔ بعض امیدواروں نے جعلی دستاویزات پیش کی ہیں۔ آئی ٹی کمپنیوں میں ایسی شکایات زیادہ ہیں، جہاں لاکھوں افراد کام کرتے ہیں۔ سسٹم میں شفافیت ضروری ہے۔ اس طرح حصول ملازمت میں شفافیت پیدا ہوگی۔ ڈاٹا اوپن کرنے کے بعد جعلی ڈگریوں سے مؤثر طور پر نمٹنا ممکن ہوگا۔ نیا سسٹم شروع ہونے کے ساتھ ہی کمپنیاں آن لائن تفصیلات کا جائزہ لیں گی اور فرضی امیدوار مسترد کئے جائیں گے۔ تلبیس شخصی کے ذریعہ امتحانات لکھنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ممکن ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT