Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / اب رام مندر کی تعمیر کا وقت آگیا ہے ‘ شیوسینا

اب رام مندر کی تعمیر کا وقت آگیا ہے ‘ شیوسینا

ممبئی 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا نے کہا کہ بی جے پی اب ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کے منصوبوں پر عمل کرسکتی ہے کیونکہ ملک میں سماجی و سیاسی ماحول بدل گیا ہے اور مسلمان بھی اس کی حمایت کرسکتے ہیں۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان سامنا کے ایک اداریہ میں کہا کہ ملک کی سیاست گذشتہ 25 سال میں بدل گئی ہے ۔ سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی اب مارگ درشک منڈل میں ہیں جبکہ ملک پر مودی کی حکمرانی ہے ۔ ایسے میں رام مندر بنائی جاسکتی ہے اور اس کیلئے سپریم کورٹ کی نہیں بلکہ مودی کی ہدایت کی ضرورت ہے ۔ اداریہ میں کہا گیا کہ بی جے پی کو اترپردیش میں زبردست کامیابی ملی ہے جس کا مکطلب یہ ہے کہ عوام رام مندر کیلئے توقعات رکھتے ہیں۔ سپریم کورٹ کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے ۔ پارٹی نے ادعا کیا کہ مسلمان بھی اب مندر کی تعمیر کی حمایت کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT