Sunday , April 30 2017
Home / عرب دنیا / اب سعودی جاب مارکٹ میں مقامی افراد کو ترجیح

اب سعودی جاب مارکٹ میں مقامی افراد کو ترجیح

ریاض ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سلطنت سعودی عرب (کے ایس اے) ایسا ظاہر ہوتا ہیکہ ڈونالڈ ٹرمپ پالیسی اختیار کرنے والا ہے، جنہوں نے امریکیوں کیلئے زیادہ نوکریاں فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ ایچ ون بی  ویزوں پر تحدیدات عائد کردیئے ہیں۔ سعودی عرب اپنے شہریوں کیلئے 1.2 ملین نوکریاں فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جو اہم پیشوں میں بیرونی ورکرس کے غلبہ کو ختم کرنے کی کوشش ہے، مقامی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔ الحیات کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت محنت کے پروگرام کا مقصد سعودی شہریوں میں بیروزگاری کو گھٹانا اور تمام شعبوں کے اہم نوکریوں میں تارکین وطن کی اونچی طلب میں کمی لانا ہے۔ یہ کام ملک گیر سطح پر ٹریننگ اور دیگر مساعی کے ذریعہ کیا جائے گا۔ وزارت محنت بعض نوکریوں کو صرف سعودی شہریوں تک محدود کردے گی، بالخصوص بزنس سیکٹر میں جیسے پروڈکشن، دیکھ بھال اور مینوفیکچرنگ سے متعلق نوکریاں ہیں۔ وزارت نے زائد از 16000 سعودی مرد و خواتین کی موبائیل فونس کی فروخت اور ان کی مرمت سے متعلق جابس میں بھرتی کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT