Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / اب لالو نے مودی کو کہا’’ انکل پوڈجر ‘‘ صرف کام ہے بگاڑتے

اب لالو نے مودی کو کہا’’ انکل پوڈجر ‘‘ صرف کام ہے بگاڑتے

پٹنہ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے انہیں ”انکل پوڈجر”قرار دیا جو کسی کام کو شروع تو کرتے ہیں لیکن آخر میں وہ کام بری طرح بگڑ جاتا ہے ۔مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹس کے ذریعے وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے لکھا، ”مودی جی ملک کے ”انکل پوڈجر ”ہیں، جو کسی کام کو شروع کرتے ہیں لیکن آخر میں وہ کام بری طرح بگڑ جاتا ہے ۔ پھر اوروں کو دیتے ہیں۔ مودی جی،” انکل پوڈجر کا ”کردار اداکر رہے ہیں اس لئے ہی وہ ریزرو بینک آف انڈیا ، وزارت خزانہ، حکومت، عوام، بی جے پی اور کسان کو پریشان کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔” ایک اور ٹویٹ میں راشٹریہ جنتا دل کے صدر نے کہا کہ یہ انکل پوڈجر ہر گھر میں، ہر کاروبار میں گھس کر سب کا نقصان کر رہا ہے ۔ پھر بھی وہ خود پسندی کا شکار ہے کہ اس سے اچھا کوئی نہیں ہے ۔ “انکل پوڈجر” نے ایک تصویر ٹانگنے کے مقصدسے دیوار میں ایک کیل ٹھوکنے کے چکر میں پوری دیوار میں ہی سوراخ کر دئے تصویر بھی ٹیڑھی ہی ٹانگی۔” قابل ذکر ہے کہ نوٹوں کی منسوخی سے عام لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل اپوزیشن پارٹیوں کے نشانے پر ہیں۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اگرچہ نوٹ بندی کی حمایت کر رہے ہیں لیکن ان کی حکومت کے اہم اتحادی راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو، ان کے بیٹے اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو سوشل میڈیا پر خاص طور پر ٹویٹر کے ذریعے وزیر اعظم پر مسلسل طنز کر رہے ہیں۔ انکل پوڈجر ایک کارٹون کردار ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT