Friday , June 23 2017
Home / تفریح / اب نواز الدین اور رشی کپور پہلی بار ایک ساتھ

اب نواز الدین اور رشی کپور پہلی بار ایک ساتھ

کچھ سال پہلے ایک انٹرویو میں نواز الدین صدیقی نے پرانے زمانے کے رومانٹک ہیروز پر کامنٹ کیا تھا جس کی وجہ سے رشی کپور ان سے ناراض ہوگئے تھے۔ رشی کپور نے کہا میں نے پڑھا ہے کہ نواز الدین صدیقی نام کے ایک ایکٹر نے کہا ہے کہ رومانٹک ہیرو صرف پپیڑ وں کے چکر لگاتے ہوئے اچھل کود کرتے ہیں۔ اس طرح گانے گانا اور ہیروئین سے رومانس کرنا مشکل وہ ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں۔ اس پر نواز الدین نے ان سے معافی مانگ لی اب لگتا ہے دونوں ایکٹرس پچھلی باتیں بھلاکر نندیتا داس کی فلم منٹو میں ساتھ آرہے ہیں۔ یہ ہند۔ پاک رائٹر سعادت حسین منٹو کی بائیو پک ہے۔ نواز نے رشی کے ساتھ شوٹنگ کی اور ٹوئٹ پر انہیں شکریہ کہتے ہوئے پوسٹ کیا ’’سر کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے میں بے حد مزہ آیا، آپ میں اب بھی غیر معمولی صلاحیتیں ہیں‘‘ رشی نے جواب میں ٹوئٹ کیا شکریہ نواز یہ نندیتا داس اور منٹو میں آپ کے ٹائیٹل رول کے لئے کیا۔

تمہاری سولو میں ودیا بالن کے ساتھ نیہا دھوپیا

نیہا دھوپیا تمہاری سولو کی کاسٹ سے جڑ گئی ہیں۔ وہ فلم میں ودیا بالن کی باس کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں ان کا کردار ریڈیو اسٹیشن ہیڈ ماریہ کا ہے جہاں سولو رات کی شفٹ میں آرجے ہے۔ نیہا کا کہنا ہے کہ ماریہ کا کردار مجھ سے کافی کچھ ملتا جلتا ہے۔ وہ فنی ہے اس کا لک گلاسی ہے اور وہ گھبراتی نہیں ہے۔ اس فلم کو بھوشن کمار، اتل کسویکر اور تنوج گرگ پروڈیوس کررہے ہیں۔ نیہا جون میں شوٹنگ شروع کریں گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT