Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اب کامن کارڈ آنے والا ہے : وینکیا نائیڈو

اب کامن کارڈ آنے والا ہے : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد 27 نومبر (سیاست نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ مرکز جلد ہی ایک کامن کارڈ رائج کرے گا جس کے ذریعہ استعمال کنندے 21 بینکس کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ وہ وشاکھاپٹنم میں کئی تقاریب میں شرکت کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔ وینکیا نائیڈو نے کہاکہ ابھی کامن کارڈ کا کوئی نام تجویز نہیں کیا گیا ہے۔ کارڈ سے متعلق رہبر اصول طے کئے جارہے ہیں۔ بڑے کرنسی نوٹ کی منسوخی پر سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے کالادھن کینسر کی کیموتھراپی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT