Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / اتحادیوں کی گولہ باری سے 17 یمنی باغی ہلاک

اتحادیوں کی گولہ باری سے 17 یمنی باغی ہلاک

صنعاء ۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) عرب اتحاد میں شامل لڑاکا طیاروں نے تعز کے مغرب میں المخاء کے علاقے میں حوثی ملیشیا اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 باغی ہلاک ہوئے۔دوسری جانب شہر کے مشرقی، شمالی اور مغربی محاذوں پر انقلابیوں اور قومی فوج کے حمایت یافتہ عوامی مزاحمت کاروں کے درمیان شدید چھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔جھڑپوں کا سلسلہ باغیوں کی جانب سے مزاحمت کاروں اور فوج پر تعز شہر کی ثعبات، الجحملیہ اور بازرعہ کالونیوں میں شدید حملوں کے بعد شروع ہوا۔مزاحمت کاروں اور سرکاری فوج کے زیر انتظام ائر ڈیفنس نے تعز کے شمالی علاقے کی شارع الاربعین اور عصیفرہ اور الزنوج کالونیوں پر باغیوں کا حملہ بھی ناکام بنا دیا۔یمنی باغیوں نے تعز کے مشرق اور مغربی علاقے میں رہائشی کالونیوں پر توپخانے اور ھاون راکٹوں سے اندھا دھند گولا باری بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔دارلحکومت صنعاء کے مشرقی محاذ نھم پر بھی شدید لڑائی ہو رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT