Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / اتحادی طیاروں کی کارروائی، 27 یمنی باغی ہلاک

اتحادی طیاروں کی کارروائی، 27 یمنی باغی ہلاک

صنعاء۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے شہروں صنعاء، تعز اور صعدہ میں اتحادی طیاروں کی بمباری سے حوثی ملیشیا اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے 27 جنگجو ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عوامی مزاحمت کاروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے راس شہر کے مغربی حصہ مزاحمت کاروں سے آزاد کرا لیا ہے۔ لڑائی میں باغیوں کے متعدد کارکن ہلاک ہو زخمی ہوئے۔ ادھر باغی جنگجوؤں نے تعز کی ثعبات، الحمہودی، الموشکی اور الروضہ کالونیوں پر شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں میڈیکل ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں عام شہریوں کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ درایں اثنا عوامی مزاحمت کاروں نے معارب شہر کا کنڑول حاصل کرنے پر جشن منایا۔ سرکاری اور اتحادی فوج کو علاقے میں باغیوں کے خلاف ملنے والی کامیابی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اور شہری سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ معارب کا گیس اسٹیشن نے چھ مہینے بند رہنے کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ اسی طرح مقامی ہاسپٹل کے تمام شعبوں نے بھی کام کا آغاز دوبارہ کر دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT