Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / اتحاد کے امکانات پر راہول کا یو پی کانگریس قائدین سے تبادلہ خیال

اتحاد کے امکانات پر راہول کا یو پی کانگریس قائدین سے تبادلہ خیال

لکھنؤ ۔ /18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج اتحاد کے متبادل فریقوں پر یو پی کانگریس کے قائدین سے تبادلہ خیال کیا ۔ عنقریب یو پی میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں ۔ ارکان اسمبلی کے ساتھ بند کمرے کے اجلاس میں بات چیت ہوئی ۔ عظیم اتحاد کے ذریعہ اسمبلی انتخابات میں 41 نشستوں میں سے 27 نشستیں حاصل کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ ارکان اسمبلی میں سے 50 فیصد فی رائے تھی کہ پارٹی کو وہیں اتحاد کرنا چاہئیے جہاں اس کی مخالفت کسی کی جانب سے نہ کی جائے ۔ ان میں سے کسی نے بھی سماج وادی پارٹی سے اتحاد کی تجویز پیش نہیں کی ۔

TOPPOPULARRECENT