Tuesday , October 24 2017
Home / سیاسیات / اتراکھنڈ اسمبلی میں آج تحریک اعتماد

اتراکھنڈ اسمبلی میں آج تحریک اعتماد

دہرہ دون ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ اسمبلی میں کل معزول چیف منسٹر ہریش راوت تحریک اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ اس موقع پر سیکوریٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا کو داخلہ کی اجازت نہیں رہے گی اور تمام ارکان اسمبلی بشمول اسپیکر کو بھی باب الداخلہ سے پیدل اسمبلی میں جانا ہوگا کیونکہ گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ تحریک اعتماد کو پرامن بنانے کیلئے سپریم کورٹ کی تمام ہدایات پر مؤثر عمل کیا جارہا ہے۔ اس دوران ہریش راوت کو اس وقت راحت ملی جب ہائیکورٹ نے 9کانگریس ارکان اسمبلی کی اپنی نااہلیت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہیں راحت رسانی سے انکار کردیا ۔جسٹس یو سی  دھیانی اتراکھنڈ ہائیکورٹ میں دو رٹ درخواستوں کو جو ناراض کانگریسی ارکان اسمبلی نے داخل کی تھیںمسترد کردیا اور ارکان مقننہ کی رضاکارانہ طور پر اپنی سیاسی پارٹی سے ترک تعلق کو برقرار رکھتے ہوئے اسے انسداد انحراف قانون کے تحت نااہلیت کی بنیاد قرار دیا ۔ 9 نااہل ارکان اسمبلی کو  ایوان میں ووٹ دینے کے حق سے محروم کرتے ہوئے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ وہ اس فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT