Tuesday , October 17 2017
Home / سیاسیات / اتراکھنڈ میں باغی ارکان نے بی جے پی کا ساتھ دیا : کانگریس چیف وہپ

اتراکھنڈ میں باغی ارکان نے بی جے پی کا ساتھ دیا : کانگریس چیف وہپ

نینی تال ۔ 26 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے 9 باغی ارکان اسمبلی کے پارٹی میں موجودگی کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس چیف وہپ نے آج اُتراکھنڈ ہائیکورٹ کو بتایا کہ ان 9 باغی ارکان اسمبلی نے گورنر کے روبرو بی جے پی ارکان اسمبلی کے ساتھ مل کر ’’ایک آواز‘‘ ہوکر کہا کہ ہریش راوت حکومت اقلیت میں ہے اور انھوں نے خود کو ایک متبادل حکومت کے طورپر پیش کیا تھا۔ کانگریس چیف وہپ نے آج جٹس یو سی دھیانی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہاکہ ان 9 باغی ارکان نے اپنی طاقت و اکثریت دکھانے کی غرض سے گورنر کے سامنے پریڈ بھی کی تھی ۔ ایڈوکیٹ امیت سبل نے کانگریس چیف وہپ کی پیروی کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ان 9باغی ارکان نے بی جے پی کا ساتھ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT