Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / اتراکھنڈ میں بی جے پی کو مزید پانچ ارکان کی تائید کا دعویٰ

اتراکھنڈ میں بی جے پی کو مزید پانچ ارکان کی تائید کا دعویٰ

دہرہ دوون ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ اسمبلی میں 28 مارچ کو اکثریت ثابت کرنے کے امتحان کا سامنا کرنے والی ہریش راوت کی حکومت کے بارے میں جاری غیریقینی کے درمیان بی جے پی نے آج دعویٰ کیا کہ کانگریس کی زیرقیادت اتحاد سے کم سے کم پانچ مزید ارکان اسمبلی پارٹی بدل کر اس کے ساتھ شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔ بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے ترجمان مناسنگھ چوہان نے کہا کہ کانگریس کی زیرقیادت اتحاد سے تعلق رکھنے والے کم سے کم مزید پانچ ارکان امسبلی جن میں چند وزراء کے عہدہ پر فائز ہیں، وفاداری تبدیل کرتے ہوئے ہمارے ساتھ شامل ہونے کیلئے صرف وقت اور موقع کا انتظار کررہے ہیں۔ چوہان نے مزید کہاکہ ’’وہ ہمارے رابطہ میں ہیں اور 28 مارچ کو ایوان میںووٹنگ کے موقع پر ریاضی (اعداد) ہمارے حق میں نہ ہوں تو وہ بخوشی ہمارے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں‘‘۔ چوہان نے اگرچہ ان ارکان اسمبلی کے نام بتانے سے انکار کردیا تاہم کہا کہ ان میں کانگریس کے علاوہ اس کے زیرقیادت چھ رکنی ترقی پسند جمہوری محاذ کے چند ارکان بھی شامل ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT