Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / اتراکھنڈ میں جنگل کی آگ بجھادی گئی

اتراکھنڈ میں جنگل کی آگ بجھادی گئی

دہرہ دون 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بڑے پیمانہ پر وسیع علاقہ میں منگل کے دن سے مسلسل بارش سے اتراکھنڈ کے جنگل میں لگی ہوئی آگ بجھانے میں بڑی مدد حاصل ہوئی۔ جنگل کی یہ آگ ہزاروں ہیکٹر اراضی پر پھیلی ہوئی تھی۔ اِس کو بجھانے کے کام کی آج تکمیل ہوئی۔ ریاست میں کسی بھی جگہ سے تازہ آتشزدگی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثناء انتظامیہ نے دعویٰ کیاکہ یہ پوری طرح تیار ہے کہ تازہ آتشزدگی کا کوئی واقعہ ہونے پر اِس سے نمٹا جاسکے۔ موسم کی تبدیلی سے مقامی انتظامیہ کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ ریاست میں جنگل کی آگ مکمل طور پر بجھائی جاچکی ہے اور کہیں سے بھی آتشزدگی کا کوئی تازہ واقعہ پیش آنے کی اطلاع نہیں ملی۔ دہرہ دون ، نینی تال، تہری اور الموڈا میں گزشتہ چند دن سے مختلف محکموں کی آگ بجھانے کی کوششیں جاری تھیں جن کو وسیع پیمانے پر بارش سے بہت مدد ملی۔ 11 ہزار ارکان عملہ بشمول این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پی اے سی اور محکمہ جنگلات کے ارکان عملہ شامل تھے۔ اب بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اتراکھنڈ کے تقریباً تمام مقامات پر ہلکی سے لے کر اوسط درجہ کی بارش منگل کی شام سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ 3500 میٹر سے زیادہ بلند علاقوں میں کل بھی ہلکی بارش ہوگی۔ جس سے جنگلات میں رطوبت میں اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت کم ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT