Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / اتراکھنڈ میں 9 باغی کانگریس ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل

اتراکھنڈ میں 9 باغی کانگریس ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل

نئی دہلی۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ میں سابق چیف منسٹر وجئے بہوگنا کی زیرقیادت بغاوت کرنے والے 9 کانگریس ارکان اسمبلی آج غیرمشروط طور پر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے اسمبلی تحلیل کرتے ہوئے تازہ انتخابات کا مطالبہ کیا۔ ان 9 ارکان اسمبلی کو انسداد انحراف قانون کے تحت نااہل قرار دیا گیا تھا۔ اتراکھنڈ بی جے پی صدر اجئے بھٹ نے کہا کہ کانگریس کے ان تمام 9 ارکان اسمبلی جنہوں نے ہریش راوت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا، آج غیرمشروط طور پر بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور ناراض کانگریس رکن اسمبلی ریکھا آریہ جنہوں نے راوت کے خلاف ووٹ دیا تھا، بی جے پی میں شامل ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT