Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / اتراکھنڈ پر راجیہ سبھا میں مباحث کیلئے کانگریس کی نوٹس

اتراکھنڈ پر راجیہ سبھا میں مباحث کیلئے کانگریس کی نوٹس

نئی دہلی 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ میں سیاسی بحران پر جارحانہ تیور اختیار کرتے ہوئے کانگریس قائدین نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کی معطلی اور ریاست میں صدر راج کے نفاذ کی مذمت میں ایک قرارداد کی منظوری کے لئے نوٹس پیش کردی ہے۔ ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے اپنی نوٹس میں یہ الزام عائد کیاکہ اتراکھنڈ میں جمہوری طریقہ پر منتخب حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کردیا گیا۔ اس خصوص میں مذمتی قرارداد کا متن بھی منسلک کردیا گیا جبکہ کانگریس نے مرکز کے خلاف رائے عامہ حاصل کرنے کیلئے جمہوریت بچاؤ ۔ اترا کھنڈ بچاؤ مہم شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT