Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / اتراکھنڈ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ

اتراکھنڈ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ

بی جے پی کیلئے بڑا دھکہ : سی پی آئی ایم
نئی دہلی 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) نے آج سپریم کورٹ کے فیصلہ کی ستائش کی اور کہاکہ منتخبہ حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے کی غیر د ستوری سازش کی گئی تھی۔ یہ غیر دستوری سازش کرنے والی بی جے پی کو ایک زبردست دھکہ ہے جس نے ریاست کی منتخبہ حکومت کو برطرف کرکے صدر راج نافذ کردیا تھا۔ بی جے پی کو سبق لینا چاہئے کہ اِس قسم کی چالوں سے وہ کامیاب نہیں ہوسکے گی اور اپوزیشن زیراقتدار ریاستوں میں حکومتوں کو اقتدار سے بیدخل نہیں کرے گی۔ اتراکھنڈ میں مطالبات زر پر رائے دہی کے بہانے صدر راج نافذ کیا گیا تھا۔
مرکز کو خشک سالی فنڈ قائم کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت
نئی دہلی 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مرکزی حکومت سے خواہش کی کہ آفات سماوی کے مصائب سے نمٹنے کے لئے ایک خشک سالی فنڈ قائم کیا جائے اور وزارت زراعت کو ہدایت دی کہ اندرون ایک ہفتہ ایک اجلاس طلب کیا جائے اور متاثرہ علاقوں بہار، گجرات اور ہریانہ وغیرہ کے حالات کا تخمینہ کیا جائے۔ جسٹس ایم بی لوکور کی زیرقیادت بنچ نے مرکز کو ہدایت دی کہ آفات سماوی انتظامیہ قانون کی دفعات نافذ کی جائیں۔ وقت کا تعین کیا جائے اور خشک سالی کا سائنٹفک بنیادوں پر مقابلہ کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT