Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / اترا کھنڈ میں زبردست بارش ‘5ہلاک

اترا کھنڈ میں زبردست بارش ‘5ہلاک

دھرادون ۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اتراکھنڈ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آج پانچ ہوگئیں ۔ جب کہ ریاست کی بیشتر دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے اور اُن کی سطح آب خطرہ کے نشان سے اوپر پہنچ گئی ہے ۔ تین افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوئے جب کہ اُن کی کار کل رات سڑک سے پھسل گئی اور دوسو میٹر گہرائی کھائی میں گرپڑی ۔ یہ کار سرینگر کے ضلع پنوری کے قریب کھائی میں گرگئی دیگر دو افراد کل شام دیر گئے نندگاؤں دیہات میں حادثہ کا شکار ہوگئے جب کہ ایک درخت اُن کے مکان پر گرپڑا ۔ 55سالہ پریم سنگھ برسرموقع ہلاک ہوگیا کیونکہ ان کے مکان کا پتھرکا چھت نیچے گرگیا تھا کیونکہ اس پر درخت گرگیا تھا ۔ 60سالہ جگت چند دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔ مزید اموات کی اطلاعات اتراکھنڈ سے وصول ہورہی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی موجودہ تعداد میں مزید تین کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایک خاتون کل صبح بس کے سڑک پر اُلٹ جانے کے نتیجہ میں ہلاک ہوگئی ۔ موسلادھار بارشیں امکان ہے کہ ریاست میں مزید 24گھنٹے جاری رہیں گی جس کے نتیجہ میں حالات مزید ابتر ہوجانے کا اندیشہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT