Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / اترپردیش اسمبلی سے اپوزیشن کا واک آؤٹ

اترپردیش اسمبلی سے اپوزیشن کا واک آؤٹ

لکھنو ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اپوزیشن ارکان نے آج ریاستی حکومت کی غیر یقینی سرمایہ کاری پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اترپردیش اسمبلی سے واک آوٹ کردیا ۔ وزیر ڈیری ڈیولپمنٹ مسٹر رام موتی ورما نے جب اسمبلی کو مطلع کیا کہ گذشتہ ماہ آگرہ میں منعقدہ این آر آئی کانفرنس میں کوئی یادداشت مفاہمت پر دستخط نہیں کی گئی تو بی جے پی ارکان بھڑک گئے اور حکومت کی سرمایہ کاری پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کردیا ۔ تاہم چیف منسٹر اکھلیش یادو کی جانب سے جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ غیر مقیم ہندوستانیوں کی کانفرنس میں 1000 کروڑ کی سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی لیکن عملًا کوئی پہل نہیں ہوسکی ۔ جب کہ 231 این آر آئیز نے کانفرنس میں شرکت کی اور حکومت اترپردیش کی پرکشش پالیسیوں کی ستائش بھی کی تھی ۔ ریاستی و حکومت کی سرمایہ کاری پالیسی کے رہنمایانہ خطوط کے بارے میں دریافت کرنے پر وزیر موصوف نے کہا کہ این آر آئیز کانفرنس مرکز کے یوم غیر مقیم ہندوستانیوں کے خطوط پر منعقد کی گئی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT