Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اترپردیش اور تلنگانہ میں بہت فرق ، چیف منسٹر کا تاثر

اترپردیش اور تلنگانہ میں بہت فرق ، چیف منسٹر کا تاثر

حیدرآباد ۔ /11 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کے حصول کے بعد مسلمانوں کو تحفظات فراہمی کا وعدہ ٹی آر ایس پارٹی 2001 ء سے کرتی آرہی ہے ۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد بھی سربراہ ٹی آر ایس و چیف منسٹر چندر شیکھر ارؤ مختلف مواقع پر وعدہ پر قائم رہنے کا عزم کا اظہار کرتے رہے اور اب اس سلسلہ میں چیف منسٹر مکمل طور پر متحرک ہوچکے ہیں ۔ قبل ازیں سدھیر کمیشن اور بی سی کمیشن کا قیام اس سلسلے کی کڑی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ کل ریاستی کابینہ کے منعقد شدنی اجلاس میں مسلمانوں کے ساتھ ایس سی و ایس ٹی کیلئے تحفظات کی منظوری عمل میں آئے گی اور اس سلسلے میں چیف منسٹر پرعزم ہیں ۔ ذرائع کے بموجب چیف منسٹر نے کہا کہ اترپردیش اور تلنگانہ میں بہت فرق ہے ۔ تلنگانہ کی گنگاجمنی تہذیب ملک کیلئے مثالی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر نے حالیہ بجٹ میں تمام طبقات کیلئے بہتر اسکیمات کا اعلان کیا ہے ۔ اب پوری توجہ ان اسکیمات کو روبعمل لانے پر ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کل کے کابینہ کے اجلاس میں مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر مسلم تحفظات فراہمی کی منظوری دی جائے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ تحفظات کے سلسلہ میں چیف منسٹر نے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے بھی مشاورت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT