Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / اترپردیش :شاملی میں15سالہ لڑکی کے ساتھ مدرسہ ٹیچرکی بدفعلی

اترپردیش :شاملی میں15سالہ لڑکی کے ساتھ مدرسہ ٹیچرکی بدفعلی

مظفر نگر : پولیس نے جمعرات کے روز کہاکہ ضلع شاملی کے پڑوس کی دودھیری گاؤں میں ایک15سالہ لڑکے کے ساتھ مدرسہ ٹیچر کی مبینہ طور پر بدفعلی کا ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔

اسٹیشن ہاوز انچارج کے مطابق ‘ متاثرہ معصوم کی ماں نے یہ الزام عائد کرتے ہوئے شکایت کی کہ چہارشنبہ کے روز اس کے بچے کو صدام نامی شخص اٹھاکر لے گیا اور قریب کی کھیتوں میں لے جاکر اس کام کو انجام دیا۔

ایس ایچ او ورما نے کہاکہ اس سلسلہ میں مذکورہ ٹیچرکے خلاف ایک شکایت درج کی گئی ہے جو واقعہ کے بعد سے مفرور ہے جبکہ متاثرہ کو طبی تشخیص کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT