Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / اترپردیش میںبھائیوں نے بہن کا سرقلم کردیا

اترپردیش میںبھائیوں نے بہن کا سرقلم کردیا

شاہجہاں پور ( اترپردیش) ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ جلال آباد میں ایک 17 سالہ لڑکی کا اس کے بھائیوں نے اپنے کزن کے ساتھ شادی کی مخالفت کرتے ہوئے سر قلم کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ پھول جہاں کا اپنے کزن اچھن کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا اور دونوں خاندان بھی ان کی شادی کے لیے راضی تھے ۔ لیکن لڑکی کے بھائی گل حسن اور محمد اس شادی کے خلاف تھے اور 17 اگست کو دونوں بھائیوں نے دیکھاکہ پھول جہاں موضع کلان میں اچھن کے مکان سے آرہی ہے جس پر غصہ سے بے قابو ہو کر گل اور محمد نے پھول جہاں کا سرقلم کردیا اور یہ سر لے کر گاؤں بھر میں گھومتے رہے ۔ سینئیر پولیس سپرنٹنڈنٹ ببلو کمار نے بتایا کہ محمد کو کل شب پرور گاؤں سے قتل میں مستعملہ چاقو کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا جس نے اپنا اقبال جرم کرلیا ہے ۔

چھتیس گڑھ میں 5 نکسلائٹس گرفتار

رائے پور ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں ایک گاؤں سے 5 نکسلائٹس بشمول ایک خاتون کیڈر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ اندرا کلیان نے بتایا کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر انہیں کل شام بیجا پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پونبیحر گاؤں سے گرفتار کرلیا گیا جس میں دلم کمانڈر پونم منگو ( 26 سال ) ڈپٹی کمانڈر مڈوی گڈو ( 27 سال ) دلم ارکان موڈیم منگو ( 25 سال ) پونیم لچو ( 30 سال ) اور سابق کورئیر خاتون الکارکنی ( 23 سال ) شامل ہیں ۔ یہ نکسلائٹس مختلف واقعات بشمول سڑکوں میں درخت گراکر ٹریفک کو روکنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ترقیاتی پراجکٹس میں رکاوٹ پیدا کرنے میں ملوث تھے ۔ جب کہ پونیم کے سر پر ایک لاکھ روپئے کا انعام تھا ۔

TOPPOPULARRECENT