Friday , March 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اترپردیش میں بی جے پی کی کامیابی تاریخی : وینکیا نائیڈو

اترپردیش میں بی جے پی کی کامیابی تاریخی : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد 18 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے اترپردیش میں بی جے پی کی کامیابی کو تاریخی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ترقی کیلئے ووٹ دے کر بی جے پی کو برسر اقتدار لایا اور مودی کی قیادت پربھروسہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اترپردیش میں بہتر حکومت اور بہتر قیادت فراہم کرے گی ۔انہوں نے لکھنو روانگی سے قبل حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش انتخابات میں کامیابی پر کسانوں کے قرضوں کی معافی کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ عوام نے بی جے پی کو کامیاب بنایا ۔ اس وعدے کو پورا کرنے پر ریاستی حکومت توجہ دے گی ۔ ریاست کی معاشی صورتحال کے مطابق اس سلسلہ میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست میں عوام نے بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی ۔تلنگانہ میں عام آدمی کو کوئی سہولت نہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT