Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / اترپردیش میں جیل سے 4 قیدی فرار

اترپردیش میں جیل سے 4 قیدی فرار

جالون ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع جیل سے 4 قیدی بیڈ شیٹ کے ذریعہ باونڈری وال پر چڑھ کر فرار ہوگئے ۔ جب کہ ان دنوں جیلر رخصت پر گئے ہوئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رام گنیش نے بتایا کہ آج صبح حاضری کے لیے طلب کرنے پر پتہ چلا کہ جسونت ( اغواء کا ملزم ) برج موہن ( عصمت ریزی اور لوٹ کا ملزم ) ریان سنگھ ( عصمت ریزی اور قتل کا ملزم ) اور ایک سزا یافتہ قیدی منا غائب تھے ۔ ڈپٹی جیلر الطاف انصاری نے مطلع کیا ہے کہ آج صبح رول کال کے دوران 4 ملزمین لاپتہ پائے گئے ۔ جو کہ بانڈری وال پھلانگ فرار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ قیدیوں کی جیل فراری منصوبہ بند تھی ۔ اور اس خصوص میں ایک رپورٹ حکومت اترپردیش کو روانہ کردی گئی ہے ۔ دریں اثناء مفرور قیدیوں کو پکڑنے کے لیے خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے جب کہ اودے پرتاپ سنگھ جیلر رخصت پر ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT