Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / اترپردیش میں دیوار گرنے سے 8 افراد ہلاک

اترپردیش میں دیوار گرنے سے 8 افراد ہلاک

بنڈہ ( اترپردیش ) ۔ 13 ۔ اگست : (سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ اٹارہ میں آج ایک دیوار منہدم ہوجانے سے 8 افراد ہلاک اور دیگر 9 زخمی ہوگئے ۔ مہلوکین میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ باجپائی کا پوروا میں کل شب ایک مکان کی دیوار بعض دیہاتیوں پر گرجانے سے یہ المیہ پیش آیا جو کہ مکان کے باہر بیٹھے ہوئے تھے ۔ زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔۔

 

دفتر شاہی پر ایک مجاہد آزادی کے تلخ تجربات
ممبئی ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک 84 سالہ بزرگ مجاہد آزادی گواہری داس جن کی زندگی پر ہندی فلم گواہری داس بنائی گئی ہے، کہا ہیکہ ملک میں افسر شاہی (بیورو کریسی) سے نبردآزما ہونے سے کہیں زیادہ آسان کام انگریزوں کے خلاف جدوجہد تھی۔ انہوں نے قوم کے تئیں جذبہ حب الوطنی کو ثابت کرنے کیلئے حکومت کیخلاف 37 سال تک خاموشی سے لڑتے رہے۔

TOPPOPULARRECENT