Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / اترپردیش میں شراب اور ہتھیاروں کے ساتھ 11 افراد گرفتار

اترپردیش میں شراب اور ہتھیاروں کے ساتھ 11 افراد گرفتار

مظفر نگر ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : آزادانہ و منصفانہ گرام پنچایت انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے 6 افراد بشمول ایک گرام پردھان کو گرفتار کرلیا اور علحدہ علحدہ واقعات میں بھاری مقدار میں شراب اور ہتھیار برآمد کرلیے گئے ۔ اسٹیشن ہاوز آفیسر جتندر کمار نے بتایا کہ ایک بدنام زمانہ مجرم پشپندر جو کہ اپنے بھائی کے ساتھ گرام پردھان انتخابات میں مقابلہ کررہا ہے۔ بھورکاخورد گاؤں میں رائے دہندوں کو ڈرانے دھمکانے پر کل گرفتار کرلیا گیا اور اس کی تحویل سے بھاری مقدار میں شراب ، ایک پستول اور 10 کارآمد گولیاں ضبط کرلی گئیں ۔ دریں اثناء چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ سندرلال نے ملزم بھائیوں کو 14 یوم کے لیے عدالتی تحویل میں دیدیا ۔ ایک اور واقعہ میں 4 افراد بشمول گرام پردھان کلبیر کو نقص امن کے خدشہ سے کاتوپور گاؤں میں کل گرفتار کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT