Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / اترپردیش میں نشہ بندی سے چیف منسٹر کا انکار

اترپردیش میں نشہ بندی سے چیف منسٹر کا انکار

نیشکر کسانوں اور لاکھوں ورکرس کے مفادات کا تحفظ
بدوئی( اترپردیش)۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو نے آج ریاست میں نشہ بندی کے نفاذ پر واضح تیقن دینے سے انکار کردیا اور عوام کو مشورہ دیا کہ کم سے کم شراب کا استعمال کریں انہوں نے بتایا کہ نیشکر کسانوں اور شراب کی دوکانات میں کام کرنے والے لاکھوں ورکرس کے مفادات کے پیش نظر شراب نوشی پر پابندی کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتالیکن عوام کو یہ مشورہ دیا جاسکتا ہے کہ وہ شراب کا استعمال کم کریں۔ اکھلیش یادو کا یہ ریمارک اس پس منظر میں آیا ہے کہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے حال ہی میں انہیں ریاست میں نشہ بندی کا مشورہ دیا تھا۔ نتیش کمار نے کہا تھا کہ وقت کے ساتھ دوسرے طریقہ سے اس کی پرتی (پابجائی) کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اترپردیش سے سرحدی علاقوں میں نشہ بندی کے نفاذ پر تعاون کی خواہش کی تھی۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو یہاں 400 کروڑ روپئے مالیتی مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کے سنگ بنیاد کے لئے آئے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن بہوجن سماج پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیشرو بی ایس پی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا اور مایاوتی کے مجسموں کی ایستادگی اور یادگاروں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی تھی۔ اپنی حکومت کے کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بہت جلد پولیس فورس کو عصری بنیا جائیگا اور ہنگامی کال وصول ہوتے ہی امداد کیلئے اندرون 15 منٹ پہنچ جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT