Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / اترپردیش میں چپراسی کی 368 جائیدادوںکیلئے 23 لاکھ درخواستیں

اترپردیش میں چپراسی کی 368 جائیدادوںکیلئے 23 لاکھ درخواستیں

۔1.5لاکھ گریجویٹس اور 255 پی ایچ ڈی تک تعلیم یافتہ افراد بھی امیدواروں میں شامل
لکھنو ۔ 16 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش کے سکریٹریٹ میں چپراسی کی 368 جائیدادوں پر بھرتی کیلئے جاری کردہ ایک اشتہار کے جواب میں 23 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں 1.5 لاکھ گریجویٹس اور 11.2 لاکھ ایس ایس سی پاس درخواست گزاروں کے علاوہ 255 پی ایچ ڈی کئے ہوئے اعلیٰ تعلیم یافتہ درخواست گزار بھی شامل ہیں۔ چپراسی کے عہدہ کیلئے اقل ترین قابلیت پانچویں جماعت تک تعلیم اور سائیکل چلانے سے واقفیت مقرر کی گئی تھی لیکن حیرت انگیز طور پر چپراسی کے عہدہ کے لئے نہ صرف 23 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں بلکہ لاکھوں گریجویٹس اور حتیٰ کہ 255 ڈاکٹریٹ کئے ہوئے افراد نے بھی درخواست دیئے ہیں۔ اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے بیک آواز ہوکر ریاستی ایس پی حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اکھلیش یادو حکومت بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کیلئے کئے گئے اپنے وعدے کی تکمیل میں ناکام ہوگئی ہے۔
بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی کے گھٹنے کا آپریشن
نئی دہلی ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : سینئیر بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس ) میں شریک کروایا گیا ہے ۔ جہاں پر ان کے گھٹنے کی تبدیلی کا آپریشن کیا گیا ہے ۔ایک سینئیر ڈاکٹر نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر 9 ستمبر کو ہاسپٹل میں شریک کروائے گئے اور ان کے دائیں گھٹنے کی کامیاب سرجری کی گئی ۔ وہ فی الحال آرتھوپیڈک ڈپارٹمنٹ کے خانگی وارڈ میں آرام کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT