Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / اترپردیش میں کانگریس کی بھیم جیوتی یاترا

اترپردیش میں کانگریس کی بھیم جیوتی یاترا

لکھنؤ ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر ’’بھیم جیوتی یاترا‘‘ کا آغاز کیا ہے تاکہ 2017ء میں اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دلتوں کو ہمنوا بنایا جاسکے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ مسٹر پی ایل پونیا نے بتایا کہ اس یاترا کا مقصد دلتوں کیلئے کانگریس کی خدمات سے واقف کروانا ہے جبکہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر 125 ویں یوم پیدائش تقاریب کی ایک سال طویل پروگرام کا ایک حصہ کے طور پر بھیم جیوتی یاترا شروع کی ہے، جس کے دوران عوام میں دلتوں کے لئے کانگریس کی خدمات پر شعور بیدار کیا جائے گا اور یاترا کا اختتام 8 ستمبر کو عمل میں آئے گا اور یہ یاترا ریاست میں دلت بستیوں کا احاطہ کرے گی۔ مسٹر پونیا جوکہ صدرنشین ایس سی؍ ایس ٹی کمیشن ہیں، یہ ادعا کیا کہ دلتوں کے لئے جو بھی کام کئے گئے ہیں وہ صرف کانگریس کے دورحکومت میں انجام دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راجیو گاندھی نے خواتین کیلئے مساوات کا خواب شرمندہ تعبیر کیا تھا، جس کی وجہ سے یاترا کی شروعات کیلئے ان کی یوم پیدائش کا انتخاب کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT