Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / اترپردیش میں گیس سلینڈر پھٹ پڑنے سے 8 افراد زخمی

اترپردیش میں گیس سلینڈر پھٹ پڑنے سے 8 افراد زخمی

بدایوں (اترپردیش) 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) علاقہ اوشاہیت میں آج ایک گیس سیلنڈر پھٹ پڑنے سے ایک مکان کا نصف حصہ منہدم ہوگیا جس میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب ایک مکان کے باورچی خانہ میں ناشتہ تیار کیا جارہا تھا کہ اچانک سلینڈر دھماکہ سے پھٹ پڑا جس میں زخمی 8 افراد کو خانگی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے۔ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ او پی تیواری نے یہ اطلاع دی ۔

TOPPOPULARRECENT