Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / اترپردیش ودیگر 4ریاستوں میںفبروری ‘ مارچ میں انتخابات متوقع

اترپردیش ودیگر 4ریاستوں میںفبروری ‘ مارچ میں انتخابات متوقع

پنجاب ‘ گوا ‘ اتراکھنڈ اور منی پور میں ایک ہی دن پولنگ
یوپی میں 7مرحلوں میں رائے دہی کا امکان
نئی دہلی ۔23اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش اور دیگر چار ریاستوں میں آئندہ سال فبروری ‘ مارچ کے دوران انتخابات کا بیک وقت انعقاد عمل میں آئے گا ۔ البتہ یو پی میں 7مرحلوں میں پولنگ ہوگی ۔ یکم فبروری سے مرکزی عام بجٹ کی پیشکشی کے فوری بعد یہ انتخابات کروائے جائیں گے ۔ پنجاب ‘ گوا ‘ اتراکھنڈ اور منی پور میں ایک ہی دن پولنگ کروائی جائے گی لیکن اترپردیش میں 7مرحلوں میں رائے دہی کا امکان ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تواریخ کو جلد قطعیت دی جائیگی ۔ بی جے پی اس ریاست میں 15سال کے وقفہ کے بعد دوبارہ اقتدار پر آنے کوشاں ہے ۔ وہ سماج وادی پارٹی سے اقتدار چھین لینے کی تیاری کررہی ہے ۔ بی ایس پی بھی ان دونوں کیلئے شدید چیلنج بن کر ابھر سکتی ہے ۔ مسلسل دو میعاد حکومت کرنے کے بعد پنجاب میں حکمرانی شرومن اکالی دن اور بی جے پی اتحاد کو کانگریس سے سخت مقابلہ کا سامنا ہے ۔ ایک طرف کانگریس ‘ بی جے پی کیلئے بھاری ثابت ہوسکتی ہے تو دوسری طرف عام آدمی پارٹی نے بھی اپنے امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اتراکھنڈ میں جہاں حکمراں کانگریس اس سال سنسنی خیز طور پر اقتدار حاصل کیا تھا ‘ قانونی جنگ جیت کر آئی ہے ‘ اب اسے مخالف حکمرانی اور بی جے پی سے سخت چیلنج کا سامنا ہے ۔ احتیاط سے کام لینے کے معاملہ پر حکومت نے الیکشن کمیشن سے رجوع ہوکر لوک سبھا میںاس سال یکم فبروری کو ہی اپنی بجٹ تجاویز پیش کرنے کی اجازت حاصل کرلی ہے تاکہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایات اور تنقیدوں سے بچ سکے ۔ انتخابی اعلامیہ کی اجرائی کے فوری بعد ضابطہ اخلاق کا اطلاق عمل میں آئے گا ۔ کمیشن بھی انتخابات کیلئے تواریخ طئے کرنے پر غور وخوص کررہاہے اور انتخابی عمل کو مارچ کے وسط تک پورا کرلیا جائیگا اور ان ریاستوں میں نئی اسمبلیاں کام کرنا شروع کردیں گی ۔ موجودہ اسمبلیوں کی میعاد پوری ہونے تک نئی حکومتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ انتخابات کیلئے سیکورٹی فورسیس کی ضرورت پر توجہ دیتے ہوئے مرکزی اور ریاستی فورس کو تعینات کیا جائے گا ۔ تقریباً ایک لاکھہ ریاستی اور سنٹرل مسلح پولیس عملہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے حال میں کہا تھا کہ ہم سیکیورٹی فورسیس کی خدمات حاص کرینگے ۔ امتحانات کے شیڈول کو بھی ملحوظ رکھا جائے گا جس کے بعد ہی ہم مرحلہ واری انتخابات کروائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT