Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / اترپردیش کانگریس کمیٹی میں تبدیلی کے آثار

اترپردیش کانگریس کمیٹی میں تبدیلی کے آثار

ریاستی صدر نرمل کھتری سے استعفیٰ کی طلبی
نئی دہلی ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پردیش کانگریس کی قیادت میں تبدیلی کے امکانات ہیں جب کہ خبریں گشت کررہی ہے کہ ریاستی صدر نرمل کھتری نے استعفیٰ دیدیا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ ابھی عہدہ نہیں چھوڑا ہے ۔ نرمل کھتری نے دو یوم قبل صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے ۔ بتایا کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا ہے اور استعفیٰ دینے کی رپورٹس کو مسترد کردیا ۔ نرمل کھتری ، 4 سال سے بھی کم عرصہ سے صدر پردیش کانگریس میں تاہم پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ کھتری نے استعفیٰ کا پیشکش کردیا ہے لیکن ابھی کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ اترپردیش کانگریس کمیٹی میں تبدیلیوں کی قیاس آرائیوں کو اس وقت تقویت ملی جب کانگریس امور کے نئے انچارج غلام نبی آزاد ( جنرل سکریٹری اے آئی سی سی ) نے یہ اشارہ دیا ہے کہ تبدیلی ناگزیر ہے ۔ واضح رہے کہ اترپردیش میں کانگریس کو گذشتہ پارلیمانی انتخابات کے موقع پر ذلت آمیز شکست اٹھانی پڑی تھی ۔ 80 نشستوں میں صرف 2 نشستوں پر پارٹی سربراہ سونیا گاندھی ( رائے بریلی ) اور نائب صدر راہول گاندھی نے ( امیٹھی ) سے کامیابی حاصل کی تھی اور اب اسمبلی انتخابات میں اپنے حشر کو لے کر فکر مند ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT