Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / اترپردیش کے 50 اضلاع خشک سالی سے متاثرہ

اترپردیش کے 50 اضلاع خشک سالی سے متاثرہ

لکھنو ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت اترپردیش نے 50 اضلاع میں کسانوں سے وصول طلب بقایا جات (مالگذاری ) کی بازیابی کو فی الفور روک دیا ۔ ایک سرکاری ترجمان نے آج بتایا کہ 75 کے منجملہ 50 اضلاع میں جاریہ سال جون تا ستمبر 60 فیصد سے بھی کم بارش یا پھر 33 فیصد سے بھی زیادہ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ آفات سماوی کمیٹی کی سفارش پر ان اضلاع کو خشک سالی متاثرہ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا جہاں پر نیشکر ، دالیں ، گہیوں ، چاول اور تجارتی فصلیں اگائی جاتی ہیں اور کسانوں سے وصول طلب واجبات کی بازیابی کو فی الفور روک دینے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ سے کہا گیا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کریں اور یہ یقینی بنایا جائے کہ ریونیو کی وصولی کے نام پر کسانوں کو ہراساں نہ کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT