Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / اترکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

اترکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

دہرہ دون 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ میں آج صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جوکہ ریختر پیما پر 5.4 ریکارڈ کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز اور منبع ہند ۔ نیپال سرحدی علاقہ تھا جوکہ صبح کی اولین ساعتوں 3.47 بجے محسوس کئے گئے۔ عوام چونکہ اُس وقت محو خواب تھے انھیں زلزلے کا احساس نہیں ہوسکا۔
کشمیر میں سرد موسم
سرینگر ۔ /19 ڈسمبر (سیاست نیوز) جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کل شب جاریہ موسم کی سب سے زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی ۔ جہاں پر اقل ترین درجہ 4.4 ڈگری سلسیس رہا ۔ برف پوش پہاڑیوں سے اٹھنے والی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد بنادیا جس کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا ۔

TOPPOPULARRECENT