Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / اتر پردیش میں دہشت گردانہ حملے کے اندیشہ پرہائی الرٹ

اتر پردیش میں دہشت گردانہ حملے کے اندیشہ پرہائی الرٹ

لکھنؤ22اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش میں دہشت گردانہ حملے کے اندیشہ کے پیش نظر احتیاطاَ پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔مدھیہ پردیش پولیس نے ریاستی پولیس کو اطلاع دی تھی کہ کچھ دہشت گرد بھگوا لباس یا سادھو یا پھر تانترک کے بھیس میں دہشت گردانہ واردات کو انجام دینے کی کوشش میں ہیں جس کی وجہ سے تمام اضلاع کی پولیس کوہائی الرٹ کیا گیا ہے ۔پولیس ڈائریکٹر جنرل سولکھان سنگھ نے آج عہدہ سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ پڑوسی ریاست سے ایسی اطلاع ضرور ملی ہے مگر ریاست کی پولیس چوکس ہے اور فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ لوگوں کو محتاط رہنے کے ساتھ ساتھ پولیس کو کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کی اطلاع دینی چاہئے۔ اترپردیش اور مدھیہ پردیش پولیس کی ٹیموں نے 7مارچ کو مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں اجین۔بھوپال ٹرین میں ہوئے دھماکے کے سلسلے میں کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT