Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی نے قیادت کے خلاف آواز بلند کی

اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی نے قیادت کے خلاف آواز بلند کی

بدایوں، 07 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی داخلی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایک ممبر اسمبلی نے قیادت کے خلاف آواز اٹھانا شروع کر دیا اور بدعنوانی کا سنگین الزام لگاتے ہوئے استعفی دینے کی دھمکی دے دی ہے ۔سماج وادی پارٹی کے بدایوں سے صدر ممبر اسمبلی اور ریاستی سطح کے وزیر عابد رضا نے الزام لگایا ہے پارٹی کے ایک بڑے رہنما سے ان کی جان کو خطرہ ہے ۔انہوں بدایوں سے ایس پی ممبر پالیمنٹ اور وزیر اعلی کے چچا زاد بھائی دھرمیندر یادو پر گوکشی، غیر قانونی کان کنی اور بدعنوانی جیسے سنگین الزام لگائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا قتل تک کرایا جاسکتا ہے اور اس کی معلومات پولیس کو دینے کے بعد بھی ابھی تک کسی نے کوئی خبرنہیں لی۔ممبر اسمبلی مسٹر رضا نے کہا کہ ‘اگر میرے مطالبات پورے نہ ہوئے تو جمعہ کی رات تک میں اپنے کے عہدے سے استعفی دے دوں گا۔

TOPPOPULARRECENT