Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / اتر پردیش میں پاکستانی خاتون فوت

اتر پردیش میں پاکستانی خاتون فوت

ہردوئی۔/4ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 75سالہ پاکستانی خاتون جو کہ اپنے رشتہ داروں کے پاس آئی ہوئی تھی غوث گنج ٹاؤن شپ میں کل فوت ہوگئی۔ پاکستان کے ضلع سکندرآباد کی متوطن خاتون زیتون اپنے فرزند کے ساتھ 26اکٹوبر کو یہاں پہنچی تھی اور انہیں 10ڈسمبر تک اپنے ملک واپس ہوجانا تھا۔ افراد خاندان کے بموجب خرابی صحت کی بناء یہ خاتون کل فوت ہوگئی۔ پولیس نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم روانہ کردیا اور بتایا کہ پاکستانی خاتون کی طبعی موت ہوئی ہے جس میں کوئی سازش نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس خاتون کی ایک لڑکی نے یہاں کے ایک نوجوان ریاض سے شادی کی ہے جس سے ملاقات کیلئے وہ آئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT