Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / اتر پردیش کے ساتھ مرکزی حکومت کے امتیازی سلوک کا الزام

اتر پردیش کے ساتھ مرکزی حکومت کے امتیازی سلوک کا الزام

نئی دہلی۔11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت پر اتر پردیش کے حصے کی رقم جاری کرنے میں امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ارکان نے آج راجیہ سبھا میں جم کر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے 15 منٹ اور پھر بارہ بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی، چیف سکریٹری اوروزراء نے مرکزی حکومت کو متعدد خطوط لکھ کر مختلف منصوبوں کے لئے مرکز کی جانب سے رقم نہیں جاری کئے جانے کا مسئلہاٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اتر پردیش کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے جس سے مختلف منصوبوں کا کام التوا میں ہے ۔مسٹر یادو نے کہا کہ مرکز کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت پیسے کو خرچ نہیں کر رہی ہے لیکن وہ کہنا چاہتے ہیں کہ اگر اتر پردیش میںبھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہوتی تو مرکز پیسہ جاری کر دیتا۔

TOPPOPULARRECENT