Friday , July 28 2017
Home / تفریح / اتل کی فلم میں سلمان اور کیٹرینہ پھر ایک بار ساتھ ساتھ

اتل کی فلم میں سلمان اور کیٹرینہ پھر ایک بار ساتھ ساتھ

علی عباس ظفر کی فلم ٹائیگر زندہ ہے میں ایک ساتھ کام کررہے  سلمان خان اور کیٹرینہ کیف ایک بار پھر سوپر اسٹار سلمان کی ہوم پروڈکشن فلم میں پھر ایک بار ساتھ ساتھ دیکھے جائیں گے جسے سلمان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری ڈائرکٹ کریں گے۔ یہ فلم اس سال کے اختتام تک فلور پر چلی جائے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ سلمان نے پھر سے کیٹرینہ کے کیریئر کو سنبھالنے کی ذمہ داری لے لی ہے۔ واضح ہو کہ کیزادگستاد کی فلم بوم سے متعارف ہونے والی کیٹرینہ کیف کاکیریئر پہلی ہی فلم سے ختم ہوگیا تھا تب سلمان نے انہیں اپنے بالی ووڈ کے دوستوں سے سفارش کی جس کی وجہ وہ آج تک انڈسٹری میں چل رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT