Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اتم کمار ریڈی 2019 تک صدر تلنگانہ کانگریس

اتم کمار ریڈی 2019 تک صدر تلنگانہ کانگریس

راہول گاندھی کا پیام ۔ مسلمانوں کو 12 فیصد سے زائد ٹکٹس دئے جائینگے
حیدرآباد 23 اپریل ( آئی این این ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این اتم کمار ریڈی ریاست میں 2019 میں آئندہ عام انتخابات تک پارٹی کی قیادت کرینگے ۔ ذرائع کے بموجب کل ہند کانگریس کمیٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے تلنگانہ پردیش کانگریس قائدین کے نام ایک خصوصی پیام روانہ کیا ہے اور کہا کہ آئندہ انتخابات تک قیادت میںکوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی ۔ آج منعقدہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی عاملہ کے اجلاس میں یہ پیامسنایا گیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کے نائب صدور ٹی ناگیا اور ملو روی کے علاوہ جنرل سکریٹری بی رکمیش کمار گوڑ نے مطلع کیا کہ کل ہند کانگریس کے لیڈر کے راجو نے راہول گاندھی کا یہ پیام اجلاس میںسنایا جس میںکہا گیا ہے کہ اتم کمار ریڈی کو آئندہ انتخابات تک صدر کی حیثیت سے برقرار رکھا جائیگا ۔ جو نئی عاملہ تشکیل دی گئی ہے وہ بھی انتخابات تک برقرار رہے گی اور کسی بھی گوشہ سے عاملہ میں کوئی مداخلت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ پردیش کانگریس رابطہ کمیٹی اور عاملہ کمیٹی کا تین ماہ میں کم از کم ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں پارٹی کا کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ نو نامزد نائب صدور اور جنرل سکریٹریز کو کچھ خاص ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جو انہیں 30 اپریل تک مکمل کرنی ہونگی ۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ پارٹی یکہ تجویز بھی رکھتی ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلمان قائدین کو 12 فیصد سے زیادہ ٹکٹس فراہم کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT