Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / اتوار کو ایمسیٹ / نیٹ کا ماڈل ٹسٹ

اتوار کو ایمسیٹ / نیٹ کا ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ایمسیٹ 12 مئی کو اور نیٹ (میڈیکل ) 7 مئی کو مقرر ہے ۔ انٹر میڈیٹ ایم پی سی اور بی پی سی طلبہ کے لیے ایک ماڈل ٹسٹ ( تمثیلی امتحان ) ایمسیٹ (انجینئرنگ ) اور نیٹ (میڈیکل ) کا اتوار 26 مارچ کو دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر دس بجے تا ایک بجے دن رکھا گیا ہے ۔ او ایم آر جوابی شیٹ کی مشق اور امتحانی سوالی پرچہ کی نوعیت بتائی جائیگی ۔۔

عالمی یوم آب کے سلسلہ میں عثمانیہ یونیورسٹی میں واک فار واٹر ریلی
حیدرآباد 22 مارچ ( یو این آئی ) عالمی یوم آب کے سلسلہ میں عثمانیہ یونیورسٹی میں واک فار واٹر ریلی نکالی گئی ۔ شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج کے قریب وائس چانسلر رام چندرن نے اس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر شرکا نے پانی کے تحفظ کا عہد کیا ۔ واک فار واٹر تنظیم کی جانب سے یہ ریلی آرٹس کالج سے انجینئرنگ کالج تک نکالی گئی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریلی کے شرکا نے کہا کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے پانی کا تحفظ ضروری ہے ۔ انہوں نے اسے ایک اچھا پروگرام قرارد یا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے سیول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے تمام پروفیسرس اور طلبہ اس میں حصہ لیا ۔ پروفیسرس نے تلنگانہ میں آبپاشی پروجیکٹس کے سلسلہ میں بیداری پیدا کی ۔ شرکا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی زندگی ہے اور اس کا تحفظ ہر کسی کو کرنا چاہئے ۔ اس پیام کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں ۔ عوام میں بیداری کیلئے یہ ریلی نکالی گئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT