Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اتوار کو سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

اتوار کو سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر روڈ پر مقرر ، جناب ظہیر الدین علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتوں کو طئے کرنے کے سلسلہ میں سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے والدین اور سرپرستوں کے لیے 59 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 15 مئی کو صبح 10 تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈنس ، روبرو پٹرول پمپ آصف نگر میں مقرر ہے ۔ اب تک 58 پروگرام شہر اور اضلاع میں بڑے ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئے اور والدین نے اس پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیاں انجام دیں اور وہ جوڑے بڑے اطمینان و سکون کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں ۔ اس پروگرام کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمد جلال الدین اکبر ( آئی ایف ایس ) کنزرویٹر محکمہ جنگلات حکومت تلنگانہ ، جناب سعید بن محمد القیعطی پروپرائٹر ریجنسی گارڈن آصف نگر ، جناب فیصل بن علی القیعطی پروپرائٹر ریجنسی گارڈن فنکشن ہال شرکت کریں گے ۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم نے بتایا کہ فنکشن ہال میں رجسٹریشن کا آغاز صبح 10 بجے سے ہوگا ۔

 

جس کے لیے لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علحدہ رجسٹریشن کاونٹرس ترتیب دئیے جارہے ہیں ۔ جو والدین پروگرام ایم ڈی ایف کے دفتر احاطہ روزنامہ سیاست میں رجسٹریشن کرواچکے ہیں ۔ انہیں پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں صرف فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس ساتھ رکھنا ہوگا ۔ دو بہ دو پروگرام میں ایس ایس سی ، انٹر ، بی کام ، گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹس ، انجینئرس ، ڈاکٹرس ، عالم و فاضل اور عقد ثانی کے رشتے رہیں گے ۔ اس دو بہ دو پروگرام میں آصف نگر کے اطراف و اکناف کی بستیوں وجئے نگر کالونی ، مہدی پٹنم ، ہمایوں نگر ، جھرہ ، ٹپہ چبوترہ ، حبیب نگر ، نامپلی و دیگر بستیوں اور شہر کے مختلف مقامات سے والدین کی شرکت کی توقع ہے ۔ محمد تاج الدین ، ڈاکٹر ایس اے مجید ، میر انور الدین ، سید الیاس باشاہ ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، محمد فرید الدین ، محمد برکت علی ، سید ناظم الدین ، محمد شاہد حسین ، محمد احمد ، ایم اے واحد ، سید اصغر حسین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، اے اے کے امین ، خدیجہ سلطانہ ، ڈاکٹر دردانہ ، عرشیہ عامرہ ، لطیف النساء ، رئیس النساء ، افسر سعیدہ ، فرزانہ ، آمنہ فاطمہ ، رفیعہ سلطانہ ثانیہ ، ڈاکٹر ناظم علی ، ڈاکٹر سیادت علی ، محمد عبدالصمد خاں و دیگر اراکین نے پابندی وقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔ دو بہ دو پروگرام کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوگا اور احمد صدیقی مکیش بارگاہ خیر الانام ؐ میں نعت کا نذرانہ پیش کریں گے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT