Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اتوار کو ٹولی چوکی میں سیاست و ایم ڈی ایف کا رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

اتوار کو ٹولی چوکی میں سیاست و ایم ڈی ایف کا رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

لڑکے و لڑکیوں کے معیاری و سینکڑوں رشتے ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( دکن نیوز ) : مسلمان لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں موزوں اور من پسند رشتوں کے انتخاب کے لیے ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم حیدرآباد کے زیر اہتمام 56 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 21 فروری کو صبح 10 تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ، ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز ، بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جس میں مسلم قائدین اور علماء کرام بھی مدعورہیں گے ۔ دو بہ دو پروگرام میں لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین شرکت کریں گے اور مختلف زمروں کے تحت ملاحظہ کے لیے رکھے گئے پیامات میں سے لڑکے یا لڑکی کا انتخاب کیا جائے گا ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ اس مرتبہ دو بہ دو پروگرام میں انجینئرنگ ، میڈیسن ، پوسٹ گریجویٹ ، گریجویٹ ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، بی ایڈ اور انٹر میڈیٹ ووکیشنل ، ایس ایس سی ، حافظ ، عالم و فاضل کے علاوہ کم پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں پیامات دستیاب رہیں گے ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر عقد ثانی کے رشتوں کے لیے ایک علحدہ کاونٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ کمپیوٹرس پر بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کو ملاحظہ کرنے کے لیے علحدہ کمپیوٹر سیکشن ہوگا جہاں والدین اور سرپرست کمپیوٹرس کی مدد سے اپنے من پسند رشتوں کا انتخاب کرسکیں گے ۔ والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ شادی خانہ پر 10 بجے دن موجود رہیں اور لڑکوں اور لڑکیوں کے پیامات کا نیا رجسٹریشن کروائیں ۔ جو لوگ پہلے ہی دفتر ایم ڈی ایف پر رجسٹریشن کرواچکے ہیں انہیں مزید رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم والدین کو اپنے ہمراہ دو عدد فوٹوز اور دو عدد بائیو ڈاٹاس لانا ضروری ہوگا جس سے باہمی مشاورت سے مدد مل سکے گی ۔ لڑکے اور لڑکیوں کے والدین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ رجسٹریشن کاونٹر سے پیلے اور سبز ربن حاصل کرلیں ۔ لڑکوں کے والدین کے لیے پیلے ربن اور لڑکیوں کے والدین کے لیے سبز ربن مختص کیے گئے ہیں ۔ ایک دوسرے کی پہچان کے لیے اس طرح کا خصوصی انتظام کیا جارہا ہے ۔ محمد عبدالقدیر ، ڈاکٹر ایوب حیدری نائب صدور ، میر انور الدین ، ایم اے واحد ، سید الیاس باشاہ ، سید ناظم الدین ، محمد شاہد حسین ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، خدیجہ سلطانہ ، محمد احمد ، سید اصغر حسین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، اے اے کے امین ، ڈاکٹر دردانہ ، عابدہ بیگم ، لطیف النساء ، انیس النساء ، رفیعہ سلطانہ ثانیہ ، آمنہ فاطمہ اور دیگر اراکین نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خصوصی دو بہ دو ملاقات پروگرام میں ضرور شرکت کریں اور سیاست اور ایم ڈی ایف کی اعزازی خدمات سے بھر پور استفادہ کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT