Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اتوار کو ٹولی چوکی میں سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبدو پروگرام

اتوار کو ٹولی چوکی میں سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دوبدو پروگرام

صرف خواتین کو ہی شرکت کی اجازت ، نامور خواتین کا خطاب بھی ہوگا

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں اپنی پسند کے رشتوں کے انتخاب کے لیے حیدرآباد میں پہلی مرتبہ صرف خواتین کے لیے دوبدو ملاقات پروگرام اتوار یکم نومبر 10 بجے دن تا 4 بجے شام ، ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ جس میں لڑکوں و لڑکیوں کی مائیں ، بہنیں اور خاتون سرپرست شرکت کرسکیں گے ۔ اس پروگرام میں لڑکیوں کو بھی لانے کی اجازت ہوگی تاکہ لڑکے والوں کو رشتہ کے انتخاب میں سہولت ہو اور برسر موقع باہمی مشاورت میں آسانی پیدا ہوسکے ۔ اس پروگرام میں مرد حضرات کا داخلہ ممنوع رہے گا ۔ براہ کرم مرد حضرات شرکت کی زحمت نہ کریں ۔ 48 ویں دوبدو ملاقات پروگرام کو دینی تنظیموں کی نامور خواتین مخاطب کریں گی ۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس ضرور لائیں ۔ ایمپرئیل گارڈن ( ٹولی چوکی ) پر رجسٹریشن کے لیے لڑکوں اور لڑکیوں کے علحدہ علحدہ کاونٹرس بنائے گئے ہیں ۔ مفت رجسٹریشن کا آغاز 10 بجے دن سے ہوگا ۔ جن والدین نے دفتر ایم ڈی ایف پر قبل ازیں رجسٹریشن کروایا ہے انہیں اپنے ہمراہ رجسٹریشن کارڈ رکھنا ہوگا اور انہیں نئے رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ دوبدو پروگرام میں انجینئرنگ ، میڈیسن ، فارمیسی ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، ایم ایس سی ، بی ایڈ ، گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ووکیشنل ، ایس ایس سی ، حافظ و عالم ، فاضل اور دیگر زمروں کے سینکڑوں رشتے دستیاب رہیں گے ۔ تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے الگ الگ کیبن بنائے گئے ہیں جہاں کونسلرس اور خاتون والینٹرس رہنمائی اور کونسلنگ کے لیے موجود رہیں گی ۔ انتظامیہ نے تمام انتظامات کی انجام دہی کے لیے خواتین کو متعین کیا ہے تاہم محدود تعداد میں فورم سے وابستہ تجربہ کار سینئیرکونسلرس بھی موجود رہیں گے ۔ دوبدو پروگرام میں عقد ثانی کے پیامات کی نشاندہی کے لیے علحدہ کاونٹر بنایا جارہا ہے ۔ جہاں عقد ثانی کے خواہش مند لڑکیوں ، خواتین اور مرد حضرات کے رشتے ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں ۔ والدین اور سرپرستوں کے مسلسل اصرار پر یہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف ، ایم اے قدیر ، نائب صدر ، محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری ، محمد شاہد حسین ، میر انور الدین ، سید الیاس باشاہ ، سید ناظم الدین ، محمد نصر اللہ خاں ، احمد صدیقی مکیش ، ایم اے واحد ، خدیجہ سلطانہ ، ڈاکٹر دردانہ ، اور ایم ڈی ایف عہدیداران و ارکان نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خصوصی پروگرام سے استفادہ کریں ۔ محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز کے تعاون و اشتراک سے یہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر نائب صدر فون نمبر 9394801526 حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT